ہدیئہ تشکر

 بے پناہ فرحت و انبساط کی بات  ہے کہ آج ہم ابتدائی تعلیم سے فراغت کے بعد اعلی تعلیم کے لئے جامعہ ازہر جانے کے لیے الوداعی تقریب میں شرکت کی سعادت سے بہرہ ور ہو رہے ہیں .    

     

بے پایاں تشکر و امتنان کے گلدستے پیش ہیں خالق کائنات کی بارگاہ میں جس نے لفظ کن سے ساری کائنات کو وجود بخشا.

        بلاشبہ ہماری یہ کامیابی محبوب رب العالمین سید المرسلین فخر آدم وہ بنی آدم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا  حسین صدقہ ہے  جنہیں دیگر فضائل و کمالات کے ساتھ " انمااناقاسم "کا عظیم شرف بھی حاصل ہے.

     ہماری یہ عظیم سعادت ہمارے مشرق اساتذہ کے فیضان نظر کا دلکش ثمرہ ہے جنہوں نے ہماری شخصیت سازی میں  انتھک کوششیں کیں اور ان کے علم و عمل سے سیرابی حاصل کرتے ہوئے  ہم برابر ان کے روحانی فیوض و برکات سے مستفیض ہوتے رہے.

        ساتھ ہی والدین والدین کریمین کی بارگاہ میں گلدستہ تشکر پیش کرتے ہیں جنہوں نے مجھ جیسے بیبس کی آبیاری اور ہماری ذہنی فکری اور علمی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے لیے سعئ پیہم اور جہد مسلسل کے ذریعے ہم کو اس منزل تک پہنچایا.

        ساتھ ہی ساتھ ہماری اس مبارک محفل کی رونق و زینت بننے والے علمائے کرام اور قرب و جوار سے تشریف لائے ہوئے سامعین کی بارگاہ محبت میں بصمیم قلب ارمغان تشکر پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات سے ہمیں نواز کر ہماری خوشیوں کو دوبالا کر دیا .

     ہم نے کچھ حد تک اپنی حیات مستقبل کو شاہراہ ترقی پر  گامزن کرنے کے لئے  اپنے مشفق حضرات کی  بارگاہ میں تشکر و امتنان کی کوشش کی ہے  ورنہ اساتذہ کرام کی محبتوں , والدین کریمین کی شفقتوں اور قربانیوں کے شکریہ کے لئے ہمارے پاس نہ عمدہ زبان ہے اور نہ شایان شان الفاظ,  بس خدائیے بزرگوار وبرتر کی بارگاہ میں میں ہم  دست بہ  دعا ہیں  کہ پروردگار عالم ہمارے ان حضرات کو عمر خضر ے عطا فرمائے اور ان کے  دریائے علم و عمل سے  تشنگان علوم نبویہ کو تا دیر سیراب ہونے کی توفیق  سے نوازے.

          اخیر میں ہم اپنے تمام عزیز و اقارب, دوست و احباب اور جملہ محبین ,متوسلین کی بارگاہ میں یہ عریضہ پیش کرتے ہیں ہیں کہ اس طویل طالب علمی میں میں کسی طرح کی کوئی کوتاہی یا غلطی کا کسی بھی طرح سے صدور  ہوا ہوں تو للہ اسے درگزر فرما کر شکریہ کا موقعہ فراہم کریں  

ساتھ ہی ساتھ یہ بھی التجا ہے کہ ہمارے اچھے مستقبل کی کامیابی و کامرانی کے لیے  خصوصا  دعا فر مائیں  ہم سب بارگاہ رب العالمین میں اپنے اساتذہ عزیز واقارب  بلکہ جملہ امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے  دعا گو ہیں.

          اساتذئہ کرام زندہ باد 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

توسل شریعت کے میزان میں

عنوان : موجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کی از سر نو تعمیروترقی کے لۓ جامع منصوبہ بندی: ضرورت اور پلان۔