عنوان : موجودہ حالات میں ہندوستانی مسلمانوں کی از سر نو تعمیروترقی کے لۓ جامع منصوبہ بندی: ضرورت اور پلان۔
نحمدہ و نصلی ونسلم علی حبیبہ الکریم۔اما بعد: اللہ رب العزت نے امت کے سب سے بڑے محسن عرب کے دریدہ پیرہن اپنے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو اپنا پسندیدہ دین مذہب اسلام دے کر کے اس فرش گیتی پر مبعوث فرمایا۔ جس نے انسانیت کو تاریکی سے نکال کر روشن صبح کی طرف گامزن کیا، کیوں کہ مذہب اسلام نے انسان کی ہر شعبہ میں رہنمائی فرمائی، عبادت و ریاضت سے لے کر دنیا کی قیادت و سربراہی، حکومت و سیادت اور قوموں کی تعمیر و ترقی کے طریقے غرض کہ حیات و کائنات کا کون سا مسلہ اور کون سی فکر ہے جس سے مذہب اسلام کا دامن تہی اور خالی ہو یا مذہب کے آفاق میں اس کے حل کی روشنی نہ ہو؟ مذہب اسلام میں جو جامعیت، تعمق، تفکر اور جمالیاتی رومز و نکات ہیں وہ کہیں اور نظر نہیں آتے۔ یہی وجہ ہے کہ لیل و نہار کی گردش، شمس و قمر کی ضیا بازی، نسیم و نکہت کی عطر بیزی، لال و گل کی جمال آرائی سب اس سچے مذہب کے سامنے پھینکی اور ماند پڑ اور مسلمانوں نے مذہب اسلام کے پاکیزہ نظام پر عمل کرنے کی وجہ سے ایک لمبے عرصہ تک دنیا کے تین بڑے براعظموں پر حکومت وسیادت اور دنیا کی قیادت و سربراہی کا شرف حاصل